ایرانی عازمین حج کے لئے اب تک 22 ہزار الیکٹرانک ویزے جاری

تہران - ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج نے کہا ہے کہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے ایرانی زائرین کے لئے اب تک 22 ہزار الیکٹرانک ویزے جاری کردئے گئے ہیں.

یہ بات علامہ 'سید علی قاضی عسکر' نے اتوار کے روز تہران میں حج کاروانوں کے علمائے کرام کے حوالے سے منعقدہ قومی سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کے لئے جاری ہرنے والے الیکٹرانک ویزوں کو جلد متعلقہ کاروانوں کے عہدیداروں اور حج ٹورز کو دے دئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی عازمین حج کے لئے سعودی عرب میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا کیونکہ دفترخارجہ کے 10 اہلکار مکہ، مدینہ اور جدہ میں تعینات ہوں گے جن کا کام زائرین کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے.

سپریم لیڈر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ دفترخارجہ کے اہلکاروں کو جلد ویزے جاری کئے جائیں جس کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے.

یاد رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج نے بتایا تھا کہ سعودی حکام نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بارھا اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایرانی زائرین کی عزت، سلامتی اور اقدار کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں.

نائب ایرانی وزیر ثقافت اور حج ادارے کے سربراہ حمدی محمدی نے اس سال 86 ہزار 500 ایرانی شہریوں کو حج پر بھیجے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب حج مسئلے کو سیاست سے الگ سمجھتے ہیں.

ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات کے مطابق، اس سال 86 ہزار ایرانی زائرین کو حج پر بھیجا جائے گا اور حج کے موقع پر زائرین کے لئے دعائے کمیل کی روحانی محفل اور مشرکین کے خلاف یوم برائت کی تقریب بھی منعقد ہوں گی.

علامہ قاضی عسکر نے بتایا تھا کہ ایرانی وفد نے سعودی وزیر حج کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں واضح طور پر اپنے مطالبات پیش کئے اور ان مذاکرات کے اختتام پر حتمی مفاہمت طے پاگئی جس کے نتیجے میں اس سال 86 ہزار ایرانی شہری حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کریں گے.

سنئیر ایرانی حج عہدیدار نے بتایا کہ سعودی حکام کے ساتھ ایرانی زائرین کو سیکورٹی کی مکمل فراہمی، طبی سہولیات، قونصلر خدمات تک رسائی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور سعودی حکام نے ہمارے مطالبات مان لیے.

٢٧٤**