ایران اور عراق کے درمیان عسکری،سیکورٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے وزرائے دفاعی کی موجودگی میں دونوں ممالک نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق، تہران کے محکمہ دفاع میں ہونے والی ایک تقریب میں ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بريگيڈيئر جنرل 'حسين دھقان' اور ان کے عراقی ہم منصب میجر جنرل 'عرفان محمود عبدالغفور عبداللہ الحیالی' نے سیکورٹی مفاہمت پر دستخط کئے.

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے دفاعی، سیکورٹی اور عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا.

اس مفاہمت کے تحت ایران اور عراق انسداد دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تجربات کا تبادلہ، انتہاپسندی کی روک تھام، سرحدوں کی حفاظت، لاجسٹک، تکنیکی اور عسکری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا.

اس موقع پر ایران اور عراق کے وزرائے دفاع نے صحافیوں کے ساتھ مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے دوطرفہ دفاعی تعاون برھانے پر زور دیا.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کے ذریعے مشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے.

یاد رہے کہ عراق کے وزیر دفاع گزشتہ روز ایک اعلی سطح وفد کی قیادت سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے.

٢٧٤**