ایشیائی کشتی مقابلوں میں نوجوان ایرانی کھیلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

تہران - ارنا - ایرانی نوجوان کھیلاڑیوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ 2017 ایشین یوتھ چیمپئن شپ مقابلوں کے پہلے دن میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

ايراني نوجوان كھيلاڑيوں 'مرتضي پور مرتضوي' نے 58 كلوگرام اور 'مہدي ويسي' نے 42 كلوگرام كے زمرے ميں بالترتيب ايك چاندي اور ايك كانسي كا تمغہ جيتا ہے.

مرتضي پور مرتضوي نے ان منعقدہ عالمي ايشين يوتھ چيمپئن شپ مقابلوں كے پہلے دور ميں اپنے يمني حريف كو 10-0 سے اور دوسرے مرحلے ميں اپنے قازق حريف كو شكست دے كر فائنل مرحلے ميں ايك چاندي كے تمغے كے ساتھ دوسري پوزيشن حاصل كر لي.

دوسرے ايراني كھيلاڑي مہدي ويسي نے 42 كلوگرام كے زمرے ميں اپنے قازقستاني حريف كو 8-2 سے شكست دے كر ايك كانسي كا تمغہ اپنے نام كرليا.

تفصيلات كے مطابق، تھائي لينڈ كے دارالحكومت بينكاك ميں 20 جولائي كو 2017 ايشين يوتھ كشتي چيمپئن شپ مقابلوں كا آغاز ہوا جس ميں اسلامي جمہوريہ ايران، قازقستان، كرغزستان، جنوبي كوريا، ازبكستان اور بھارت كي ٹيميں شركت كر رہي ہيں.

9393*271**