امام رضا (ع) کے روضے کو غسل دینے کی نورانی تقریب، آیت اللہ خامنہ ای کی شرکت

تہران - ارنا - ایران میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے مشہد میں واقع آٹھویں امام حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے مقدس مزار کو غسل دینے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ 'سید علی خامنہ ای' شریک تھے.

تفصیلات کے مطابق، آج بروز اتوار ایک روح پرور تقریب میں امام رضا علیہ السلام کے مقدس مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا.

اس موقع پر امام رضا (ع) روضے کے منتظمین ادارہ آستان قدس رضوي کے متولی سمیت اعلی مذہبی اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں.

واضح رہے کہ یکم ذیقعدہ کو حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام اور گیارہ ذیقعدہ کو حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی تھی اس کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران میں یکم ذیقعدہ سے گیارہ ذیعقدہ تک کے ایام عشرہ کرامت کے نام سے منائے جاتے ہیں.

٢٧٤**