ایران داعش دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے: عراقی وزیر خارجہ

بغداد - ارنا - عراقی وزیر خارجہ نے سابق عراقی صدر 'صدام حسین' کے خلاف اس ملک میں نئی حکومت کو برقرار رکھنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے.

يہ بات 'ابراہيم الجعفري' نے ہفتہ كے روز نائب ايراني وزير خارجہ برائے عرب اور افريقي امور 'حسين جابري انصاري' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كے درميان تاريخي، ثقافتي، مذہبي، قومي اور جغرافيائي اچھے تعلقات كو فروغ دينا ضروري ہے.

انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان تعلقات دوسرے ممالك كے لئے ايك اچھي مثال ہو سكتے ہيں اور ايران تمام شعبوں ميں ہمارے ملك كي حمايت كررہا ہے.

دونوں فريقين نے دو طرفہ، علاقائي اور بين الاقوامي تعلقات پر تبادلہ خيال كيا گيا.

تفصيلات كے مطابق نائب ايراني وزير خارجہ برائے عرب اور افريقي امور 'حسين جابري انصاري' آج بروز اتوار اپنے عراقي ہم منصب 'نذار خيراللہ' كے ساتھ ملاقات كريں گے.

ياد رہے كہ حسين جابري انصاري ہفتہ كے روز اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق كے درميان مشتركہ سياسي كميشن ميں شركت كے لئے عراقي دارالحكومت بغداد ميں اعلي عراقي حكام كے ساتھ ملاقاتيں كريں گے.

9393*271**