ایران افغانی شہریوں کے لئے روزگار کے ویزے جاری کرے گا

کابل - ارنا - افغانستان کے ہرات صوبے میں واقع ایرانی قونصل خانہ کی طرف سے افغان شہریوں کی ایران میں روزگار کے ویزوں کے اجراء کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے.

افغانستان كے مغربي شہر ہرات ميں تعينات ايراني قونصل جنرل محمود افخمي رشيدي نے افغانستان كي وزارت خارجہ كے ايك سينيئر اہلكار امين اللہ آزاداني سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ ايران كے مختلف علاقوں ميں اب بھي 30 لاكھ سے زائد افغان مہاجرين اپنے ايراني بہن بھائيوں كي طرح زندگي بسر كررہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران افغانستان كي تعمير نو كے لئے مختلف ترقياتي منصوبوں اور شہري ترقي پر كام كررہا ہے جس ميں صحت، تعليم ، ريل اور روڈ كي تعمير سميت توانائي كي فراہمي سرفہرست شامل ہے.

افغان وزارت خارجہ كے سينيئر اہلكار نے افغان مہاجرين كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي 4 دہائيوں پر مشتمل مہمان نوازي كا شكري ادا كيا اور كہا كہ ہم افغان مہاجرين كے لئے ايران كي حاليہ سہوليات كي فراہمي كے حوالے سے شكرگزار ہيں.

انہوں نے دونوں ملكوں كے درميان 'خواف ہرات' كے ريلوے لائن بچھانے كي تكميل پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس منصوبے كي تكميل سے دونوں ممالك كے درميان تجارت اور اقتصادي روابط كو فروغ ملے گا.

تفصيلات كے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران نے اس اہم منصوبے كي تكميل كے لئے سرمايہ كاري كي ہے.

1*271**

*.