22 جولائی، 2017 6:34 PM
News Code: 3506097
0 Persons
نائب ایرانی وزیر خارجہ دورہ عراق

بغداد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہفتہ کے روز 'بغداد' کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ جو گزشتہ دنوں ایران،شام مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے شام کے دورے پر تھے آج دشمق سے عراقی دارالحکومت بغداد پہنچ گئے.

بغداد بین الاقوامی ہوائے اڈے پہنچنے پر عراق میں تعینات ایرانی سفیر اور عراقی حکام نے نائب ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا.

اس دورے کے موقع پر حسین جابری انصاری اعلی عراقی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی تبدیلیوں پر گفتگو کریں گے.

یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ، اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے دوطرفہ روابط اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

٢٧٤**