جوہري معاہدے كے بعد ايراني تيل اور گيس كے شعبوں ميں 33 ملكي اور غيرملكي كمپنيوں كي سرمايہ كاري

تہران - ارنا - جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي تيل كمپني نے 33 ملكي اور بين الاقوامي كمپنيوں كے ساتھ مفاہمت كي يادداشتوں پر دستخط كئے ہيں جس ميں فرانس كي 'ٹوٹل' اور چين كي 'سي اين پي سي' اور ايران كي 'پيٹروپارس' كمپنياں شامل ہيں.

اسلامي جمہوريہ ايران نے اپني گيس اور تيل كي تنصيبات كو اپ گريڈ كرنے اور ان كي تعمير نو كے سلسلے ميں جاپان كي ٹويو كمپني اور ايران كے پٹروپارس كمپني سے معاہدہ كيا ہے.

اس كے علاوہ ايران كے مختلف تيل اور گيس ميدانوں كي تعميرنو كے سلسلے ميں مختلف بين الاقوامي كمپنيوں نے اپني آمادگي كا اظہار كيا ہے جس ميں روس كي كمپنياں سرفہرست ہيں.

اس حوالے سے روس كي 'لوك اويل، زاربجنف ، تات پٹروليم اور گيس پروم' كي طرف سے شروع كئے جانے والے ايران كے مختلف تيل اور گيس ميدانوں كے فيزيبلٹي رپورٹ تكميل كے آخري مراحل ميں ہيں.

اسلامي جمہوريہ ايران كي قومي تيل كمپني ملكي تيل اور گيس كے شعبے كي ترقي كے لئے 200 ارب ڈالر كي بيروني سرمايہ كاري كا ہدف مقرر كيا ہے.

1*271**