جرمنی اور فرانس ایران میں کیش اینڈ کیری مال تعمیر کریں گے

تہران - ارنا - ایرانی ٹریڈ پروموشن ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جرمن اور فرانسیسی کمپنیاں ہمارے ملک میں کیش اینڈ کیری شاپنگ مالز تعمیر کرنے پر آمادہ ہیں اور یہ کمپنیاں آئندہ سال اپنی تجاویز پیش کریں گی.

يہ بات نائب ايراني وزير صنعت و تجارت 'مجتبي خسروتاج' نے ہفتہ كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني اور غيرملكي شہري قوانين كے مطابق كسي پابندي كے بغير ملك ميں كيش اينڈ كيري شاپنگ مالز تعمير كرسكتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ اب تك جرمني، فرانس، بعض يورپي ممالك اور خليج فارس كے بعض عرب ممالك 2018 كے دوران ايران ميں كيش اينڈ كيري مالز كے افتتاح كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے كہا كہ مختلف كمپنيوں ان كيش اينڈ كيري مالز كي تعمير كے ذريعہ ايراني مصنوعات كي تقسيم اور بعض ملكي اور غيرملكي مصنوعات كو متعاراف كروائيں گے.

نائب ايراني وزير صنعت اور تجارت نے كہا كہ كيش اينڈ كيري شاپنگ مالز كے قيام كا مقصد اخراجات كو كم سے كم كرنا، صارفين كي ضروريات كے مطابق معيار كي فراہمي، پيداوار كے سلسلے كي سہوليات، تقسيم كے نظام ميں شفافيت بڑھانا، مالياتي اور ٹيكس كے مسائل كے بہتر كنٹرول اور خريداري كو بہتر بنانا ہے.

انہوں نے كہا كہ ايراني دارالحكومت كے علاوہ دوسرے بڑے ايراني شہروں ميں بھي جرمني اور فرانس سميت ديگر ممالك كي كمپنياں كيش اينڈ كيري مالز تعمير كرنے كي خواہاں ہيں.

9393*274**