عالمی پیرالمپک ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ایرانی معذور کھیلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور کھیلاڑیوں نے لندن میں عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاٹ ڈالنے کے مقابلوں میں دو سونے اور ایک کانسی کا تمغے جیت لیا.

تفصيلات كے مطابق، معذور ايراني كھيلاڑي 'علي رضا مختاري ہمامي' نے ان منعقدہ عالمي مقابلوں ميں ايك سونے كا تمغہ جيت كر ايشيائي ريكاڑد قائم كرديا.

دوسرے معذور ايراني كھيلاڑي 'اسداللہ عظيمي' نے ايك كانسي كا تمغہ اپنے نام كر كے تيسري پوزيشن حاصل كر لي.

ايراني كھيلاڑيوں نے ان منعقدہ مقابلوں كے آٹھويں دن تك 14 تمغے دو سونے، سات چاندي اور پانچ كانسي كے تمغے جيت لئے ہيں.

ايراني معذور كھيلاڑيوں كے عالمي ايتھليٹكس مقابلوں كا 15 جولائي سے آغاز ہوگيا ہے جس ميں 90 ممالك كے 150 كھيلاڑي شركت كر رہے ہيں.

9393*274**