ایران اور آسٹریا کے درمیان قونصلر تعاون کے معاہدے پر دستخط

ویانا - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے درمیان قونصلر امور کے تیرسرے اجلاس کے موقع پر باہمی قونصلر تعاون کے لئے معاہدے پر دستخط کردئے.

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے ڈایریکٹر جنرل 'علی چگنی' اور ان کی آ‎سٹرین ہم منصب 'تیشی' کی قیادت میں اس دو روزہ مشترکہ اجلاس انعقاد ہوگیا جس میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں تعینات ایرانی سفیر 'عبادللہ مولایی' ، ایرانی پولیس اور دوسرے اعلی حکام نے شرکت کی.

منعقدہ نشست میں فریقین نے دونوں ممالک کی قوموں کے لئے قونصلر خدمات فراہم کرنا، اس سے متعلقہ رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور اس کے معاہدے پر دستخط کردیا.

دونوں ممالک کے شہریوں کے دوروں اور قانونی رہائش کی سہولیات فراہم کرنا، غیرقانونی امریگیشن، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم سے مقابلہ کرنا منعقدہ اجلاس کے موضوعات میں سے ایک تھا.

واضح رہے کہ منقعدہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد نے نائب آسٹرین وزیر داخلہ، وزارت داخلہ اور اقتصاد کے منیجینگ ڈایریکٹر برائے سیکورٹی اور سیاحتی امور کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے اور باہمی امور پر بات چیت کی.

تفصیلات کے مطابق ایرانی پولیس وفد نے اپنے آسٹرین کے ہم منصبوں بین الاقوامی پولیس انٹرپول، پولیس برائے انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے ساتھ ملاقاتوں کے موقع پر باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کردئے.

9393*274**