ظریف کی امریکی ہم منصب کیساتھ ملاقات ایجنڈے میں نہیں تھی: قاسمی

تہران - ارنا - ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ 'محمد جواد ظریف' کے دورہ نیو یارک کے موقع پر امریکی ہم منصب 'ریکس ٹلرسن' کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملاقات کا پروگرام طے نہیں تھا.

'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا میں ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر ڈاکٹر ظریف کے دورہ نیو یارک کے ایجنڈے میں امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کا کوئی بھی پروگرام شامل نہ تھا.

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سالانہ اعلی سطح سیاسی نشست میں شرکت کے لئے نیو یارک گئے تھا جہاں وہ امریکی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے امکانات کو مسترد کردیا تھا.

انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ امریکی ہم منصب سے ملاقات کرنے کا کوئی پروگرام نہیں تاہم نامور امریکی ماہرین اور عمائدین کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جن کا امریکہ کے پالیسی ساز اداروں میں اہم کردار ہے.

٢٧٤**