ایران کی شریف یونیورسٹی کے پروفیسر نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

تہران - ارنا - ایرانی کی شریف یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی کے پروفیسر کو سسٹم ڈائینامکس شعبے میں 30 سال گراں قدر خدمات اور کامیاب تحقیقات اور تجربوں کی وجہ سے سسٹم ڈائینامکس سوسائٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران كي معروف شريف يونيورسٹي ميں سسٹم ڈائينامكس اور معيشت كے شعبے كے باني ڈاكٹر علي ناگي مشايكي كو سسٹم ڈائينامكس شعبے ميں 30 سالوں سے زائد اپني خدمات پيش كرنے اور متعلقہ شعبے ميں كامياب تحقيقات اور طالبعلموں اور ديگر پروفيسروں كي رہنمائي پر لائف ٹائم ايچيومنٹ ايوارڈ سے نوازا گيا ہے.

سسٹم ڈائينامكس ايك غير منافع بخش تنظيم ہے جو كہ امريكہ، البانيہ اور نيويارك سميت ديگر ممالك ميں موجود ہے اور اس كا مقصد نظام كے ڈھانچے اور نظام كي سوچ سے متعلق مزيد تحقيق كرنا ہے.

ايران كي شريف يونيورسٹي كے پروفيسر ڈاكٹر علي ناجي يہ اعلي ايوارڈ جيتنے والي پانچويں شخصيت ہيں.

271**