ايران نے تھائي لينڈ كے ايشيائي كشتي مقابلوں ميں پہلي پوزيشن حاصل كر لي

تہران - ارنا - تھائي لينڈ ميں منعقدہ 2017 ايشيائي جونيئر كشتي چيمپئن شپ مقابلوں اسلامي جمہوريہ ايران كي گريكو رومن كشتي ٹيم نے شاندار كاركردگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے پہلي پوزيشن حاصل كر لي.

ان مقابلوں ميں ايراني پہلوانوں نے 2 سونے، 3 چاندي اور 1 كانسي كا تمغہ اپنے نام كيا.

تھائي لينڈ كے دارالحكومت بينكاك ميں 20 جولائي كو 2017 ايشيائي جونيئر كشتي چيمپئن شپ مقابلوں كا آغاز ہوا.

ان مقابلوں ميں قازقستان، كرغزستان، جنوبي كوريا، ازبكستان اور بھارت سے دوسري اور تيسري پوزيشن كے لئے مقابلے كر رہي ہيں.

تھائي لينڈ ميں منعقدہ 2017 ايشيائي جونيئر كشتي چيمپئن شپ كے مقابلے آج جمعہ كے روز اختتام پزير ہوں گے.

271**