ویانا میں ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی 8ویں نشست کا انعقاد

ویانا - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 5+1 ممالک کے وفود جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی 8ویں نشست میں شرکت کے لئے ویانا پہنچ گئے ہیں اور اس کمیشن کا باضابطہ اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وفد میں سنئیر جوہری مذاکرات کار 'سید عباس عراقچی' شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو کے ساتھ ملاقات بھی کی.

ایرانی وفد نے چینی، روسی اور یورپی یونین کے وفود کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.

جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 8ویں اجلاس کا آج بروز جمعہ آغاز کیا گیا.

سید عباس عراقچی اور یورپی یونین پالیسی چیف کی معاون ہلگا اشمیت اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.

اس نشست میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے امریکی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا.

٢٧٤**