ایران کی شمال مغربی سرحد پر 3 دہشتگرد ہلاک، چار زخمی

تہران - ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فورسز کے مطابق، ملک کی شمال مغربی سرحد پر سیوکرٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ایک جھڑپ میں تین حملہ آور ہلاک اور چار زخمی ہوگئے.

سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) کی بری فورس کے حمزہ سید الشہدا (ع) کور کے ایک بیان کے مطابق، جمعرات کی شام عالمی سامراجی اور غیرملکی جاسوسی اداروں سے منسلک کچھ دہشتگردوں نے ایران کی شمال مغربی سرحد میں داخل ہوکر ملک میں سفاک کاروائی کرنی تھی مگر پاسداران انقلاب کی بری فورس کو بروقت اطلاع ملنے پر ملک دشمن عناصر کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا.

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب اور دہشتگرد عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تین ملک دشمن جہنم واصل ہوگئے جبکہ چار زخمی اور ایک دہشتگرد کو بھی زندہ پکڑ لیا گیا.

پاسداران انقلاب کے مطابق، دہشتگردوں کے ساتھی ملکی سرحد کے پار فرار ہوگئے.

اس آپریشن میں حمزہ سید الشہدا (ع) کور کے آفیسر میجر 'یاسین قنبری' نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوگیا.

بیان کے مطابق، ایران کے بہادر جوان، پاسداران انقلاب کی بری فورس اور ملک کے دفاعی اور حساس ادارے ہرگز سامراجی قوتوں اور خطے کے بعض جابر ملکوں کے ٹولوں کو وطن عزیز ایران میں سازش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سختی سے کچل دیا جائے گا.

٢٧٤**