ایرانی وفد کا دورہ جنوبی افریقہ/ اہم امور پر تبادلہ خیال

الجزائر - ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلی اقتصادی ، تجارتی اور تعلیمی وفد نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی.

ايراني دفتر خارجہ كے سربراہ برائے افريقي امور مہدي آقا جعفري اس وفد كي قيادت كر رہے ہيں.

ايران كے اعلي وفد ميں وزارت پٹروليم سميت وزارت خزانہ، اقتصاد، صنعت معدنيات اور تجارت، زراعت، سائنسي تحقيق اور ٹيكنالوجي، مركزي بينك اور ثقافتي ورثے كے اعلي اہلكاربھي شامل ہيں.

ايراني وفد كے سربراہ نے كہا كہ اس دورے كا مقصد دونوں ممالك كے درميان موجود مواقعوں سے استفادہ كرنا اور روابط كے فروغ كے لئے مزيد اقدامات كرنے ہيں.

انہوں نے كہا كہ اس دورے ميں دونوں ممالك كے درميان گزشتہ سالوں ميں ہونے والے معاہدوں كے عملدرآمد كو يقيني بنايا جائے گا.

انہوں نے مزيد كہا كہ جنوبي افريقہ كہ متعلقہ اہلكاروں سے دونوں ممالك كے 13 ويں مشتركہ اقتصادي كميشن كے كامياب انعقاد كے حوالے سے بھي بات چيت ہوگي.

جنوبي افريقہ ميں تعينات ايراني سفير 'محسن موحدي قمي' نے بھي اس دورے كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ دونوں ممالك كے درميان دوطرفہ روابط اپني منزليں كاميابي سے طے كررہے ہيں.

1*271**