ايران،جاپان كي انساني حقوق پر 12ويں مشاورتي نشست كا آغاز

تہران - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور جاپان كے درميان انساني حقوق كے حوالے سے مشاورتي نشست كے 12ويں دور كا آغاز ہوگيا.

تفصيلات كے مطابق، جاپاني دارالحكومت ٹوكيو ميں بدھ كے روز دونوں ممالك كے درميان انساني حقوق كے حوالے سے دو روزہ 12ويں مشتركہ كانفرنس منعقد ہو رہي ہے.

ايراني وزارت خارجہ كے منيجينگ ڈائريكٹر برائے انساني حقوق اور خواتين كے امور 'پيشگاہي فرد' اور جاپان كي وزارت خارجہ كي خارجہ پاليسي كے ڈپٹي ڈائريكٹر كي قيادت ميں ان مذاكرات كا انعقاد ہو رہا ہے.

تفصيلات كے مطابق، اس منعقدہ كانفرنس ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور جاپان كے وفود دوطرفہ تعلقات كے علاوہ دونوں ممالك كے درميان عالمي برادري ميں انساني حقوق كے حوالے سے باہمي تعاون كا جائزہ ليں گے.

واضح رہے كہ 2015 ميں دونوں ممالك كے درميان 11ويں انساني حقوق كے مذاكرات كا انعقاد ہوگيا جس ميں اقوام متحدہ كے ساتھ انساني حقوق سے متعلقہ موضوعات كے حوالے سے باہمي تعاون پر تبادلہ خيال كريں گے.

9393*274**