نائب ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر کے ساتھ  ملاقات

دمشق - ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے دشمق میں شام کے صدر 'بشار الاسد' کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، دمشق کے دورے پر آئے ہوئے 'حسین جابری انصاری' نے جمعرات کے روز صدر 'بشار الاسد' کے ساتھ ملاقات کی.

اس ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی معاملات بشمول شام کی صورتحال اور باہمی دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کیا.

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ، منگل کے روز ایران اور شام کے درمیان پانچویں مشترکہ سیاسی نشست میں شرکت کے لئے دمشق پہنچ گئے اور اس موقع پر وہ اعلی شامی قیادت کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.

9393*274**