ایران جوہری معاہدے نے خطے اور عالمی امن کو مضبوط کیا: یورپی رہنما

ویانا - ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ دو سال پہلے طے پانے والے جوہری معاہدے کے بعد علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی مضبوطی کے لئے سازگار فضا قائم ہوگئی ہے.

یہ بات 'فیڈریکا مغرینی' نے گزشتہ روز بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ جرمن ریاست ہیسے کے امن انعام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی ذمہ دارے کے لئے سنجیدہ اقدامات، مناسب حل، عالمی تعاون، جفا کشی اور اعلی طاقت ضروری ہے.

موگرینی نے کہا کہ ایک ناقابل اعتماد صورتحال میں باہمی تعاون کے ذریعہ جوہری معاہدے کامیاب ہو سکا اور اس دو سال کے دوران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ادارے نے اپنی چھ رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کی تصدیق کی.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری معاہدے صرف گروپ 5+1 کے ممالک سے تعلق نہیں بلکہ تمام عالمی برادری کے ساتھ تعلق رکھتا ہے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز فیڈریکا موگرینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوہری معاہدے علاقائی اور بین الاقوامی چند فریقی سفارتکاری کے لئے ایک بڑی تاریخی کامیابی ہے.

9393*274**