ايران اور افغانستان كے درميان مفاہمت كي 6 يادداشتوں پر دستخط

كابل - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور افغانستان نے صحت سميت 6 مختلف شعبوں ميں مفاہمت كي يادداشت پر دستخط كر دئيے ہيں.

ايران كے وزير صحت سيد حسن قاضي زادہ ہاشمي اور ان كے ہمراہ وفد افغانستان كے سركاري دورے پر ہے.

ايران كے وزير صحت نے اپنے افغان ہم منصب فيروزالدين فيروز سے ملاقات كے بعد صحت ، تعليم ، سياحت اور ميڈيكل كے مختلف شعبوں ميں 6 معاہدوں پر دستخط كئے.

انہوں نے افغانستان اور ايران كے درميان گہرے تاريخي، ثقافتي مذہبي اور زباني اشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے اميد ظاہر كي كہ دونوں ہمسايہ ممالك كے درميان مختلف شعبوں ميں تعاون زيادہ سے زيادہ فروغ مل جائے.

افغان وزير صحت نے بھي ايران كي افغانستان كے مختلف شعبون ميں مدد اور تعاون كو سراہا.

1*271**