ايران اور چين كے درميان مشتركہ نينو ٹيكنالوجي پروگرام كا آغاز

بيجنگ - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور چين نے مشتركہ نينو ٹيكنالوجي پروگرام كا آغاز كر ديا ہے.

چين كے صوبہ 'گوانگڈونگ' كے مركزي شہر 'گوانگژو' ميں ايك پروقار تقريب كے دوران دونوں ممالك كے سائنسدانوں اور حكومتي اہلكارو كي موجودگي ميں مشتركہ نينو ٹيكنالوجي پروگرام كا آغاز ہوگيا.

ايران نينو ٹيكنالوجي انيشييٹري كونسل كے سيكرٹري جنرل سعيد سركار نے تقريب كے دوران اپنے خطاب ميں كہا كہ ايران ميں 150 جامعات اور مراكز نينو ٹيكنالوجي كے فروغ كے لئے سرگرم ہيں اور اس حوالے سے اہم پيشرفت بھي كي ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ ملك ميں 34500 ماہرين سميت 4100 پي ايچ ڈي كے پروفيسرز اور 18000 طالب علم اس شعبے ميں زير تعليم ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران كے 31 صوبوں ميں موجود مراكز، نينو ٹيكنالوجي كے علوم كي ترقي اور فروغ كے لئے سرگرم عمل ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اپنے 316 نينو ٹيكنالوجي سے متعلق مصنوعات 21 ممالك كو برآمد كرتا رہا ہے.

1*271**