ايران اور افغانستان كا صحت كے شعبے ميں تعاون بڑھانے پر اتفاق

كابل - ارنا - اسلامي جمہوريہ ايران اور افغانستان كے وزرائے صحت نے دونوں ممالك كے درميان صحت كے شعبے ميں تعاون كے فروغ كے لئے اتفاق كيا ہے.

افغان وزير صحت 'فيروزدين فيروز' نے گزشتہ سالوں ميں ايراني حكومت كي طرف سے افغان مہاجرين كو صحت اور تعليم جيسي اہم سہولتيں فراہم كرنے پر شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہم افغانستان ميں مختلف خطرناك بيماريوں كو روكنے كے لئے ايران كا تعاون جاري ركھنے كے خواہاں ہيں.

انہوں نے افغانستان ميں ڈاكٹروں كي كمي اور ميڈيكل شعبے ميں موجود مشكلات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہم چاہتے ہيں كہ ايران افغان حكومت كو افغان ڈاكٹروں كي تربيت كے حوالے سے مدد كرے.

انہوں نے ايراني حكومت كا افغانستان كي ترقي كے لئے زيادہ كردار ادا كرنے پر زور ديا.

ايراني وزير صحت 'حسن ہاشمي' نے اپنے افغان ہم منصب كو اس حوالے سے اپنے تعاون كي يقين دہاني كرائي.

1*271**