ایران خطے میں امن اور استحکام کی بقاء کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا: خرازی

لندن - ارنا - ایران کے اسٹریٹجک فارن ریلیشنز کونسل کے سربراہ 'کمال خرازی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہویہ ایران خطے میں پائیدار امن اور استحکام اور موجودہ حالات کی برقراری کے لئے زور دیتا ہے.

يہ بات انہوں نے برطانيہ كے دورے كے موقع پر برطانيہ كے پارليمنٹ ميں خطاب كے دوران كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہمارے دشمنوں كے دعواؤں كے برخلاف ايران خطے ميں سب سے مستحكم ملك ہے.

انہوں نے كہا كہ بدقسمتي سے سمندر پار طاقتوں اور ان كے علاقائي اتحاديوں نے اپني غلط پاليسيوں كي وجہ سے عراق اور شام كي اندروني معاملات ميں مداخلت كي اور انہيں كمزور كرنے اور گرانے جيسي كوششوں كي وجہ سے ان ممالك ميں دہشت گردي كے فروغ ميں اہم كردار ادا ہوا ہے.

انہوں نے كہا كہ ايران ان حالات كو كنٹرول كرنے اور دہشت گردي كے خاتمے كے لئے عراق اور شام كي حكومتوں كي مدد كررہا ہے.

انہوں نے ايران كے خلاف بحرين كے دورہ پر آئي ہوئي برطانيہ كي وزيراعظم كے بيان كو مسترد كرتے ہوئے كہا كہ اگر ايران نہ ہوتا تو بغداد اور دمشق داعش جيسے خطرناك دہشت گرد كے ہاتوں ميں آجاتا.

انہوں نے كہا كہ جب تك برطانيہ،ايران كے خلاف اپني پاليسيوں ميں تبديلي نہيں لائے گا دونوں ممالك كے اقتصادي اور تجارتي روابط ميں فروغ نہيں پائيں گے.

ايران كے سابق وزيرخارجہ نے سعودي عرب كي طرف سے يمن ميں لوگوں كے قتل عام ميں برطانيہ كے اسلحہ كے استعمال پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ برطانيہ كا سعودي عرب كو اسلحہ بھيجنے كے عمل سے بر‌طانيہ كے خلاف خطے كے عوام كے غم و غصہ ميں اضافہ ہورہا ہے.

1*271**