نائب ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ دمشق، شامی ہم منصب سے ملاقات

دمشق - ارنا - ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات بدھ کے روز دمشق میں ہوئی.

نائب ایرانی وزیر خارجہ حسین جابرانصاری اور ان کے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی.

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ، ایران اور شام کے درمیان پانچویں مشترکہ سیاسی نشست میں شرکت کے لئے دمشق پہنچ گئے اور اس موقع پر وہ اعلی شامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

9393*274**