ایشیائی کراٹے مقابلوں میں فتح: خاتون ایرانی نائب صدر کی قومی کراٹے ٹیم کو مبارکباد

تہران - ارنا - ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین اور خاندان نے ایرانی قومی کراٹے کی ٹیم کو ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی.

تفصیلات کے مطابق 'شہیندخت مولاوردی' نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی قومی کراٹے کی ٹیم کے کھیلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی.

مولاوردی ایرانی مردوں اور خواتین کھیلاڑیوں، ان کے خاندان اور ایران کے کھیل معاشرے کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی.

انہوں نے کہا کہ ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں ایرانی قومی کراٹے کی ٹیم کی کامیابی بالخصوص ایرانی لڑکیوں کے تین سونے اور ایک چاندی کے تمغوں نے قوم کے دل کو خوش کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے نام کو ایک بار پھر روشن کردیا.

ایران کی نائب صدر نے ایرانی کھیلاڑیوں کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق قازقستان میں منعقدہ ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے 20 سونے، 12 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے جیت لیتے ہوئے اور پہلی پوزیشن پر آگئے.

قازقستان میں منعقدہ ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں 27 ممالک کے 660 کھیلاڑیوں نے شرکت کی.

9393*274**