ایران،پاکستان کا سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کو بہتر اور چیلنجوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

پاکستانی دفترخارجہ نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے بارڈر کمیشن کا پہلا اجلاس 17 اور 18 جولائی کو تہران میں منعقد ہوا.

اس بیان کے مطابق، دونوں فریقین نے 1960 کے سرحدی فریم ورک کو مزید بہتر طریقے سے لاگو کرنے کے حوالے سے مثبت مذاکرات کئے.

پاکستانی وفد کی قیادت دفترخارجہ ڈائریکٹر جنرل برائے امور ایران،ترکی،افغانستان 'منصور احمد خان' کررہے تھے جبکہ ایرانی دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی قانونی امور 'حسین آذر پناہی' ایرانی وفد کی قیادت کررہے تھے.

اس موقع پر دونوں ممالک نے سرحدوں پر موجود چیلنجز جیسا کہ شرپسند، منشیات اور انسانی اسمگلروں کی نقل و حرکت کو روکنا اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے حوالے سے مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

اس موقع پر انہوں نے سرحدوں کی خلاف ورزیوں کے واقعات کو روکنے پر بھی اتفاق کیا.

یاد رہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان 917 کلومیٹر طویل سرحد موجود ہے.

٢٧٤**