یونیسکو کا نامور ایرانی خاتون ریاضی دان کے انتقال پر خراج عقیدت

تہران - ارنا - اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے دنیا کی نامور اور ذہین خاتون ایرانی ریاضی دان مرحومہ 'مریم مرزاخانی' کے انتقال پر ایرانی عوام اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہو‏‏ئے کہا ہے کہ یہ تنظیم، دیگر عالمی سائنسی برادری کے ہمراہ مرحوم خاتون ایرانی ریاضی دان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے.

اقوام متحدہ كے تحت تعليمي ،سائنسي اور ثقافتي تنظيم يونيسكو نے منگل كے روز اپني ويب سا‏ئٹ ميں كہا كہ ايراني رياضي دان مرحومہ 'مريم مرزاخاني' رياضيات بالخصوص جيوميٹري كي تشكيلِ نو ميں سب سے علمبردار تھيں اور رياضي سائنس كے حوالے سے نوجوان خواتين كي حوصلہ افزائي كر سكتي ہے.

اس تنظيم نے اس نامور اور ذہين خاتون ايراني رياضي دان مرحومہ 'مريم مرزاخاني' كے انتقال پرملال پر ايراني عوام اور ان كے خاندان كے ساتھ گہرے رنج و غم كا اظہار كيا.

ياد رہے كہ بين الاقوامي ايوارڈ يافتہ ذہين ايراني خاتون رياضي دان اور امريكي يونيورسٹي كي پروفيسر مريم مرزاخاني انتقال كرگئيں.

مريم مرزاخاني كينسر كي بيماري كہ وجہ سے امريكي اسپتال ميں زير علاج تھيں.

امريكہ كي خلائي ايجنسي (NASA) كے ڈائريكٹر، فيروز نادري نے اپنے انسٹاگرام پيج پر ايراني رياضي دان كے انتقال كي خبر دي اور كہا كہ نور بوجھ گيا، ہمارے دل ٹوٹ گئے، يہ بہت جلدي چلي گئي ہيں.

ياد رہے كہ مريم مرزاخاني يكم مئي 1977 كو تہران ميں پيدا ہوئيں،وہ امريكہ كي سٹينفورڈ يونيورسٹي كي پروفيسر بھي تھيں.

محترمہ مرزاخاني 2014 ميں پہلي بار ايك خاتون اور ايراني شہري كي حيثيت سے رياضيات سے متعلق ڈائنامكس اور ماڈيولر كے موضوع پر اعلي ريسرچ پر فيلڈز ايوارڈ جيتا.

مرحومہ نے اس كے علاوہ ہانك كانگ اور كينيڈا سميت مختلف بين الاقوامي مقابلوں اور رياضي كے حوالے سے اعلي ايوارڈز حاصل كئے.

9410٭274٭٭