جوہری معاہدے کے بعد ایران کی امریکہ کو 9 کروڑ ڈالر کی مالیت کے قالین اور زعفران کی برآمدات

بوشہر - ارنا - ایران کی تجارتی ترقی اتھارٹی کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو 9 کروڑ ڈالر مالیت کے قالین اور زعفران برآمد کئے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہے.

يہ بات 'محمد رضا مودودي' نے منگل كے روز ايران كے جنوبي صوبے بوشہر ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ابھي ہمارا ملك علاقائي ممالك چين اور بھارت كے علاوہ يورپي ممالك اور امريكہ كو اپني مصنوعات كي برآمدات كر رہا ہے.

انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے كے بعد اٹلي، جرمني، فرانس اور امريكہ ايراني مصنوعات كي برآمدات كي منڈيوں ميں واپس آ چكے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ سال كے دوران ايراني غيرتيل مصنوعات كي شرح 44 ارب ڈالر تھي جو 2014 كے مقابلے ميں 3.5 فيصد كا اضافہ ہے.

ايراني عہديدار نے كہا كہ 2016 كے دوران ايراني درآمدات كي شرح 43.5 ارب ڈالر تھي جو سال 2014 كي نسبت قابل قدر اضافہ ہے.

9393*274**