ایرانی وزیر خارجہ اور ایلچی اقوام متحدہ کا عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور سربراہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی 'یان کویچ' نے ایک ملاقات کے دوران عراق کی تازہ تریں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، یہ ملاقات منگل کے روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سالانہ سیاسی اسمبلی کی نشست کے موقع پر ہوئی.

محمد جواد ظریف اور یان کویچ نے عراق کی موجودہ صورتحال، داعش دہشتگردوں سے مقابلہ کرنا، قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اس ملک میں سلامتی اور استحکام کی مزید مضبوطی پر زور دیا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اقوام متحدہ کی سالانہ اعلی سطحی سیاسی نشست میں شرکت کے لئے گزشتہ جمعہ کے روز 'نیو یارک' روانہ ہوگئے اور اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کرتے ہیں.

نائب ایرانی وزرائے خارجہ 'سید عباس عراقچی' اور 'مجید تخت روانچی' اس دورے کے موقع پر ظریف کے ہمراہ ہیں.

9393*274**