ایران میں منعقدہ عالمی الیکٹرانکس اور کمپیوٹر نمائش میں 20 ممالک کی کمپنیوں کی شرکت

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں منعقدہ 23ویں بین الاقوامی الیکٹرانکس، کمپیوٹر اور ای کامرس نمائش (Elecomp) میں 20 ممالک کی 37 کمپنیاں شریک ہیں.

یہ بات 'باقر بحری' نے منگل کے روز اس نمائش کی پریس کانفرنس کے موقع ارنا کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش، دنیا کے 20 ممالک بشمول جنوبی کوریا، چین، تائیوان، نیدرلینڈز، جرمنی، اٹلی، جاپان اور دیگر ممالک سے 37 کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر تہران میں منعقد کی جائے گی.

انہوں نے اس نمائش میں ملکی اور غیر ملکی حصہ لینے والی کمپنیوں کی تعداد کو تقریبا 750 کمپنیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان تعداد میں سے تقریبا 375 ملکی، 37 غیر ملکی کمپنیاں اور باقی اسٹارٹ اپس ہیں.

تفصیلات کے مطابق، یہ نمائش ہر سال نومبر میں منعقد کی گئی تھی لیکن اس سال یہ نمائش کامیابیاں کو مناسب پیش کرنا، اس شعبے کی تازہ تریں کامیابیوں پر لوگوں کی آسان تک رسائی اور اس میدان میں سرگرم کارکنوں کی بیشتر موجودگی کے لیے 21 سے 24 جولائی تک منعقد ہو گی.

9410٭274٭٭