ایران اور لبنان کے میڈیا دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے کردار ادا کریں: ارنا چیف

تہران - ارنا - ارنا نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی اور لبنانی ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دیرینہ اور تاریخی تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کریں.

ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے (ارنا) کے منیجنگ ڈائریکٹر 'محمد خدادی' نے گزشتہ روز تہران کے دورے پر آئے ہوئے لبنانی میڈیا کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (ارنا) کی بھرپور کوششوں پر آمادہ ہے.

خدادی نے لبنانی میڈیائی وفد کے دورے پر اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ دوطرفہ میڈیائی مسلسل دوروں کا خواہاں ہے.

ارنا چیف نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی بنا پر غیر ملکی اور میڈیائی شعبوں میں ارنا نیوز ایجنسی کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی اصولی پالیسی ناجائز صہیونی ریاست کے بغیر تمام ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے.

انہوں دوگھنٹے نشست میں علاقائی بحران، ایران اور عرب ممالک کے درمیان اور اسلامی دنیا کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ تکفیری دہشتگرد گروپوں سے مقابلہ اور خطے کی سلامتی کو فراہم کرسکتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق لبانی 'الاخبار، الدیار، النہار، البناء، الجمہوریہ' اخبار اور 'مرایا' میگیزین کے اعلی حکام ایرانی وزیر ثقافت کی دعوت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور ارنا نیوز ایجنسی کا دورہ کررہے ہیں.

9393*274**