پیرالمپک ایتھلیٹس کے نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے تین تمغے جیت لئے

تہران - ارنا - لندن میں جاری پیرالمپک ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شریک ایرانی کھیلاڑیوں نے نیزہ پیھینکنے کے مقابلوں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

قومی پیرالمپک کمیٹی کے مطابق، 'امان الله پاپی' نے لندن میں پیرالمپک ایتھلیٹ چیمپیئن شپ مقابلوں کے پانچواں دن میں جولین تھرو کے مقابلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور 87/44 میٹر کے حصے میں ایک سونے کا تمغہ کےعلاوہ پہلا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی 'محمد خالوندی' نے 18/42 میٹر کے زمرے میں ایک چاندی کا تمغہ جیت لیتے ہوئے اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی.

عبدالله حیدری نے بھی 83/41 میٹر کے حصے میں کانسی میڈل پر قبضہ کر کے اور تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لی.

ان مقابلوں میں ایران کے آخری کھیلاڑی 'سجاد نیک پرست' آج نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں اپنے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا.

واضح رہے کہ پیرالمپک ایتھلیٹس چیمپیئن شپ مقابلوں کے چوتھے روز تک ایرانی 20 رکنی ٹیم نے 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے پر قبضہ کر لیا ہے جس میں 5 ایرانی کھیلاڑیوں 'جواد حردانی' (وزن پھینکنے میں) 'علی محمدیاری' (ڈسکس پھینکنے میں) 'محسن کائدی' (وزن پھینکنے میں) 'مهران نکویی' (وزن پھینکنے میں) اور 'هاشمیه متقیان' (نیزہ پھینکنےمیں) نے 5 چاندی تمغے حاصل کرلی.

دو اور ایرانی کھیلاڑیوں 'محسن مجیدی' اور ' علی اصغر جوانمردی' نے دو کانسی کے تمغے حاصل کی.

تفصیلات کے مطابق 90 ممالک سے 1150 کھیلاڑی، لندن میں منعقدہ پیرالمپک ایتھلیٹس چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں شریک ہیں.

9410٭274٭٭