یورپی یونین کا ایران کے پرامن جوہری توانائی پروگرام جاری رکھنے پر اتفاق: ایرانی قانون ساز

تہران - ارنا - ایران کے ایک اعلی قانون ساز رکن نے کہا ہے مغربی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کی رپورٹ میں مشترکہ جوہری معاہدے کے تحت بین الاقوامی براداری،ایران کے ساتھ جوہری تعاون جاری رکھ سکتی ہے.

ان خيالات كا اظہار ايران كي مجلس (پارليمنٹ) كي قومي سلامتي اورخارجہ پاليسي كميشن كے ترجمان حسين نقوي حسيني نے پارليمنٹ ميں نمائندوں سے خطاب كے دوران كيا.

دوسري طرف ايران كي وزارت خارجہ نے مغربي طاقتوں كے ساتھ مشتركہ جوہري معاہدے پر عملدرآمد كي چھٹي رپورٹ مجلس كو پيش كي.

اس معاہدے كے مطابق، ايران كي وزارت خارجہ ہر تين ماہ بعد مشتركہ جوہري معاہدے پر عملدرآمد كے حوالے سے اپني رپورٹ مجلس كوپيش كرے گي.

انہوں نے كہا كہ اس معاہدے كے تحت ايران اپني پرامن جوہري سرگرميوں كو جاري ركھے ہوئے ہے اور يورپي يونين ايران كے ساتھ اپنا تعاون جاري ركھے گا.

انہوں نے صدر روحاني كي حكومت سے كہا كہ ملك ميں مختلف علوم اور اقتصادي ترقي كا راستہ ہموار كرنے كے لئے پرامن جوہري سرگرميوں پر خاص توجہ ديں.

1*271**