شیراز میں مسلم ممالک کے نوجوانوں کے تھنک ٹینک اجلاس کا جلد آغاز ہو گا

تہران - ارنا - ایران کے جنوبی شہر شیراز میں مسلم ممالک کے نوجوانوں کا تھنک ٹینک اجلاس 21 سے 23 جولائی تک منعقد ہوگا.

يہ بات اسلامي تعاون تنظيم كے شعبہ نوجوانان كے ايك سينيئر عہديدار 'كلانتري' نے ارنا نمائندے سے بات چيت كے دوران كہي.

انہوں نے كہا كہ اس تقريب كے دوران ايران كے معروف اسلامي مفكر ملا صدرا كي شخصيت پر روشني ڈالي جائے گي.

انہوں نے كہا كہ اس كانفرنس ميں مسلم دنيا ميں اتحاد اور رواداري قائم كرنے كے لئے نوجوان اور جوانوں كے كردار پر تبادل خيال ہوگا.

سال 2016 كے آخر ميں استنبول ميں منعقد ہونے ولے او آئي سي كے تيسري وزير خارجہ اجلاس كے آخري سيشن ميں ايران كے جنوب ميں واقع شيراز كو اسلامي ممالك كے نوجوانوں كا دارلحكومت قرار ديا گيا.

انہوں نے كہا كہ اجلاس ميں اسلامي ممالك كو درپيش چيلنجز اور آنے والے مواقعوں كے حوالے سے مختلف اسلامي ممالك سے آئے ہوئے وفود كے درميان گفتگو اور بات چيت ہوگي.

1*271**