دنیا کے 37 ممالک میں فارسی زبان کی تعلیم دی جا رہی ہے

مشہد - ارنا - ایران کی سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی وزارت کے بین الاقوامی تعاون مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ فی الحال دنیا کے37 ممالک کے 56 جامعات میں فارسی زبان کی تعلیم کی جا رہی ہے.

يہ بات 'فرج الله طالبي' نے منگل كے روز مشہد مقدس ميں بيرون ملك مقيم ايراني طلباء اور پروفيسرز كي كانفرنس كے تيسرے دن كے موقع پر گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ سالوں كے دوران فارسي زبان سكھانے كے لئے 41 اساتذہ دنيا كي مختلف يونيورسٹيوں ميں بھيجے گئے.

انہوں نے مزيد بتايا كہ في الحال فرانس، سلواكيہ، پولينڈ، بوسنيا، رومانيہ، جرمني، بلغاريہ، روس، بيلاروس، جارجيا اور بہت سے ديگر ايشيائي اور افريقي ممالك ميں فارسي زبان پڑھائي جا رہي ہے.

انہوں نے كہا كہ اساتذہ فارسي زبان كي تعليم كے ليے سب سے زيادہ يورپ ميں بھيجے جا رہے ہيں.

انہوں نے بتايا كہ دنيا كے مختلف ممالك ميں فارسي زبان كے پھيلاو كے لئے بھر پور كوششيں جا رہي ہيں.

انہوں نے مزيد بتايا كہ منصوبہ بندي شدہ پروگراموں كے مطابق، پہلي بار كے ليے رواں سال اكتوبر كو فارسي زبان كے بين الاقوامي ٹيسٹ مختلف ممالك ميں منعقد كئے جائيں گے.

9410٭274٭٭