ايران،كرغزستان كے درميان صحت شعبے ميں مشتركہ وركنگ گروپ كا قيام

ماسكو - ارنا - ايراني وزير صحت نے كہا كہ صحت كے شعبے ميں تعاون كے تين معاہدوں پر دستخط كرنے كے ليے دونوں ممالك كے درميان مشتركہ خصوصي وركنگ گروپس كا قيام كيا گيا ہے.

يہ بات 'سيد حسن ہاشمي' نے منگل كے روز كرغزي ہم منصب 'باتر عليف' سے ملاقات اور صحت شعبے ميں تعاون كے معاہدے پر دستخط كرنے كے بعد كرغزستان كے دارالحكومت بشكيك كے قومي ٹيلي ويژن كے ساتھ ايك انٹرويو ميں كہي.

كرغزستان كي مہمان نوازي كي تعريف كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران اور كرغزستان كے درميان باہمي اقتصادي اور ثقافتي تعاون كے ليے مختلف صلاحيتيں موجود ہيں اور اس حوالے سے اب دونوں ممالك كے دوطرفہ مذاكرات كے ليے ايك بہت اچھا قيمتي موقع فراہم ہوا ہے.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان طويل المدتي ثقافتي اورتاريخي تعاون كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران،كرغزستان تعلقات ميں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے.

اس موقع ميں پر ايراني وزير صحت نے دونوں ممالك كي باہمي بات چيت اور تعاون معاہدوں پر دستخط كرنے كي اہميت پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہميں اميد ہے كہ يہ مشتركہ خصوصي وركنگ گروپس كي تشكيل سے مفاہمت كي يادداشت نافذ كرنے كا مواقع فراہم كرنے ميں مدد ملے گي.

انہوں نے كہا كہ ايران اور كرغزستان كے نجي شعبوں كو موجودہ مواقعوں سے اچھي طرح فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالك كے مفادات كے حصول كے لئے مزيد كوششيں كرني چاہيں.

اس اجلاس ميں ايران اور كرغزستان كے وزرائے صحت نے طبي سازوسامان اور ادويات كے شعبوں ميں تين تعاون كے معاہدوں پر دستخط كئے.

دونوں ممالك كے وزراء صحت نے پير كي شام ابتدائي اجلاس ميں دونوں ممالك كے حكام كي موجودگي ميں دواسازي، ويكسينز اور صحت كے شعبوں ميں ايگزيٹيو كميٹي كي تشكيل پر تبادلہ خيال كيا.

تفصيلات كے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران كے وزير صحت 'سيد حسن قاضي زادہ ہاشمي' پير كے روز دوطرفہ تعلقات بڑھانے كے لئے كرغزستان كے دارالحكومت بشكيك پہنچ گئے.

ايراني وزير صحت كے اس دورے كا مقصد علاج اور ہسپتال كي خدمات، ادويات، ميڈيكل اور ليبارٹري كے سامان، ميڈيكل سائنسز ميں تعليم اور تحقيق، صحت كي ديكھ بھال، غير متعدي اور متعدي بيماريوں كي روك تھام اور صحت كي ديكھ بھال كے لئے نيٹ وركس كي ترقي كے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا، بيشكيك كي ميڈيكل سائنسز كي يونيورسٹي كا دورہ اور اس كے حكام كے ساتھ مذاكرات كرنا ہے.

9410٭274٭٭