پارلیمنٹ، امریکی اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرے گی: ایرانی اسپیکر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ایران مخالف امریکی اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرے گی.

'علی لاریجانی' نے منگل کے روز مجلس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی اقدامات اور خطے میں مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کا بل پاس ہونے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پارلیمنٹ ملک دشمن اقدامات کو ناکام کرنے کے لئے پُرعزم ہے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی اراکین مجلس نے امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات اور خطے میں اس کی مہم جوئی کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی بل کو ووٹ دیا جس کا مقصد امریکہ کو خبردار رکھنا ہے.

لاریجانی نے کہا کہ ایرانی اراکین مجلس نے اس بل کو بھاری اکثریت ووٹ دیا اور یہ امریکہ کے لئے ایک واضح پیغام ہے.

ایرانی اسپیکر کی تقریر کے بعد اراکین مجلس نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے.

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی مہم جوئی اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بل پاس کیا جس کے حق میں 211 اراکین نے ووٹ دیا.

274**