معذور ایرانی خاتون کھیلاڑی نے عالمی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی معذور خاتون کھیلاڑی نے لندن میں جاری بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولین تھرو مقابلوں ميں ایشین ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی معذور خاتون کھیلاڑی 'ہاشمیہ متقیان' نے پیر کے روز برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ عالمی آٹھویں ایتھلیٹکس مقابلوں کے چھوتے دن میں جولین تھرو مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیتے ہوئے ایشیائی ریکارڈ قائم کردیا.

تفصیلات کے مطابق ایرانی کھیلاڑیوں نے منعقدہ عالمی مقابلوں کے تیسرے دن میں چھ سونے، چار چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت لیا.

ایرانی کھیلاڑیوں 'جواد حردانی، علی محمد یاری، محسن کائیدی، مہران نکوئی مجد' نے چار چاندی کے تمغے اور 'محسن مجید اور علی اصغر جوانمردی' نے دو کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا.

معذور کھيلاڑيوں کے عالمی ايتھليٹکس مقابلوں کا 15 جولائی سے آغاز ہوگيا ہے جس ميں 90 ممالک سے 150 کھيلاڑیوں نے حصہ لیا ہے.

9393*274**