18 جولائی، 2017 11:10 AM
News Code: 3505443
0 Persons
ایران، جوہری معاہدے پر پابند ہے: امریکہ

نیو یارک - ارنا - امریکی حکومت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے.

امریکی ریڈیو 'این پی آر' کی ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 'رکس تیرلسون' نے ایک خط میں امریکہ کی کانگریس کو کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ میں شفاف کارکردگی ادا کرتا ہے.

امریکی آئین کے مطابق اس ملک کی حکومت کو ہر تین مہینے میں ایک بار ایران کے جوہرے معاہدے پر قائم رہنے کے حوالے سے امریکی کانگریس میں ایک رپورٹ پیش کرنا چاہیئے.

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی حکومت نے ایران کے جوہری معاہدے کی حقیقت کو دوبارہ تسلیم کیا ہے.

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے مشیر 'بین روڈس' نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس حقیقت سے لاتعلق نہیں رہ سکتا کہ وائٹ ہاؤس کے پاس جوہری معاہدے کے نفاذ پر اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی اور دیانت داری کی تصدیق کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے.

9393*274**