ایران کی ترکی کو مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز

تہران - ارنا - ایران نے ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لئے مشترکہ اقتصادی ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دے دی.

يہ تجويز ايران كے مركزي چيمبر برائے كوآپريٹو كے سربراہ بہمن عبدالہي نے تہران مين تعينات تركي سفير 'رضا حكم تكين' كے ساتھ ملاقات كے دوران دي.

انہوں نے كہا كہ ايران ميں رجسٹرڈ ايك لاكھ سے زائد كواپريٹوز سرگرم ہيں جو 12 ملين ايراني عوام كو اپني خدمات پيش كررہے ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ كوآپريٹوز كے مختلف مراكز ايران ميں زراعت، صنعت، حمل و نقل اور سروسز فراہم كرنے ميں سرگرم ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران اور تركي كے تجارتي اور اقتصادي لين دين كو 30 بلين ڈالر تك پہنچانے كے لئے كوآپريٹوز كے شعبے اہم كردار ادا كرسكتے ہيں.

دونوں ممالك كے درميان تاريخي اور مذہبي اشتراكات كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ انقرہ اور تہران كے درميان سنہري مواقع موجود ہيں جن كو عوام كي فلاح و بہبود كے لئے استعمال كيا جاسكتا ہے.

1*271**