تيل كے ميدانوں كي توسيع كے لئے ايران اور روس كے درميان معاہدہ

اہواز - ارنا - ايران اور روس نے ايران كے جنوب ميں واقع تيل كے ميدانوں كي توسيع اور مرمت كے لئے مفاہمت كي ايك يادداشت پر دستخط كئے ہيں.

يہ معاہدہ ايران كي قومي جنوبي آئل كمپني اور روس كے 'زيروبجنفٹ' آئل كمپني كے درميان تہران ميں ايك تقريب كے دوران طے ہوا.

اس معاہدے پر دستخط ايران كے قومي جنوبي آئل كمپني كے تكنيكي معاملات كے ڈائريكٹر 'حميد داريس' اور روسي كمپني كے تيل اور سرمايہ كاري امور كے سربراہ 'الياس خميتف' نے كئے.

اس معاہدے كے مطابق روسي كمپني پہلے مرحلے ميں ايران كے جنوب ميں واقع 2 تيل كي ميدانوں كے بارے ميں اپني پہلي رپورٹ تيار كرے گي.

ايراني قومي كمپني اس سے پہلے مختلف بيروني اور مقامي تيل كمپنيوں سے تيل ميدانوں كي توسيع كے لئے 8 مختلف معاہدے كرچكي ہے.

*1*271**