گھانا كے نائب صدر كا ايران كے ساتھ تعلقات كے فروغ پر زور

الجزائر- ارنا - مغربي افريقي ملك گھانا كے نائب صدر نے ايران كے ساتھ مختلف شعبوں ميں باہمي تعلقات كے فروغ پر زور ديا ہے.

يہ بات 'ماحمدو باوميا' نے گھانا ميں تعينات ايراني سفير نصراللہ مالكي كے ساتھ گفتگو كے دوران كہي.

انہوں نے ايراني نجي شعبے سے متعلق سرمايہ كاروں كو اپنے ملك ميں مختلف شعبوں ميں سرمايہ كاري كے لئے مختلف سہولتيں دينے كا اعلان كيا.

انہوں نے كہا كہ گھانا ايران كے ساتھ توانائي زراعت اور تجارت كے شعبے ميں اپنے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے.

ايراني سفير نے دونوں ممالك كے درميان خوشگوار تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران گھانا كے ساتھ اپنے تعلقات كو مزيد فروغ دينا چاہتا ہے.

دونوں عہديداروں نے مزيد باہمي دلچسپي كے امور پر تبادل خيال كيا.

*1*271**