انڈونیشیا میں 48 ویں عالمی فزکس اولمپیاڈ کا آغاز،ایران کی شرکت

کوالالمپور- ارنا - انڈونیشیا کے شہر یوگیاکارتا میں اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کی شرکت کے ساتھ 48 ویں عالمی فزکس اولمپیاڈ کے مقابلوں کا آغاز ہوا.

تفصيلات كے مطابق، 48 ويں عالمي فزكس اولمپياڈ كے مقابلے انڈونيشيا ميں 16 سے 23 جولائي تك منعقد ہو رہے ہيں جس ميں 86 ممالك سے 650 طالب علم، ايك دوسرے كے ساتھ مقابلہ كريں گے.

ايران كے 6 طالب علموں 'امين روان بخش'، 'سيد ارشيا رضوي'، 'سيد عليرضا موسوي حسيني'، 'عرفان عباسقلي نژاد' اور 'عليرضا درويشي' نے عالمي فزكس اولمپياڈ كے مقابلوں ميں حصہ ليا ہے اور ڈاكٹر' احمد شيرزاد' اور ڈاكٹر 'مهدي سعادت' ايران كي اولمپياڈ ٹيم كي قيادت كر رہے ہيں.

تفصيلات كے مطابق، انڈونيشيا ميں اس سال كے عالمي فزكس اولمپياڈ كا نعرہ 'ميں فزكس ہوں: فزكس امن اور زندگي كے ليے بہتر ہے' منتخب ہوا ہے.

ياد رہے كہ عالمي فزكس اولمپياڈ جو ہائي اسكول كے سب سے بڑے طالب علموں كے درميان ايك مقابلہ ہے پہلي بار 1967 كو پولينڈ كے دارالحكومت وارسا ميں منعقد كيا گيا.

9410٭274٭٭