ایرانی وزیر صحت کا دوطرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے دورہ کرغزستان

ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' پیر کے روز دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے.

تفصيلات كے مطابق، كرغز وزير صحت، اس ملك كے تعليمي اور سائنسي حكام اور كرغزستان ميں تعينات ايراني سفير 'علي روزبہاني' نے كرغزستان كے ائيرپورٹ ميں ايراني وزير صحت كا استقبال كيا.

ايراني وزير صحت اس دورے كے دوران اپنے كرغز ہم منصب 'تالانٹ بيك باتير علي اف' كے ساتھ ملاقات ميں صحت سے متعلقہ موضوعات پر تبادلہ خيال كريں گے.

ہاشمي كے اس دورے كا مقصد علاج اور ہسپتال كي خدمات، ادويات، ميڈيكل اور ليبارٹري كے سامان، ميڈيكل سائنسز ميں تعليم اور تحقيق، صحت كي ديكھ بھال، غير متعدي اور متعدي بيماريوں كي روك تھام اور صحت كي ديكھ بھال كے لئے نيٹ وركس كي ترقي كے شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينا، بيشكيك كي ميڈيكل سائنسز كي يونيورسٹي كا دورہ اور اس كے حكام كے ساتھ مذاكرات كرنا ہے.

*9393*274**