مالڈووا،ایران کیساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم

ماسکو - ارنا - مالڈووا کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور اپنے ملک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے.

يہ بات 'ايگور دودون' نے اتوار كے روز يوكرائن ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير ' محمد بہشتي منفرد' كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كيا.

انہوں گزشتہ سال ميں اپنے دورہ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس دورے كے دوران دونوں ممالك كے درميان دوطرفہ تعلقات ميں ايك نيا باب كھلا ہے.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اقتصادي شعبے سميت تمام شعبوں ميں كثيرالجہتي تعلقات كو توسيع دينے كے لئے پر عزم ہيں.

ايراني سفير نے كہا كہ ہم مالڈووا كے ساتھ سياسي، اقتصادي، نقل و حمل، زراعت، توانائي، بينكنگ اور ثقافتي شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات بڑھانے كے خواہاں ہيں.

انہوں نے كہا كہ تہران اور كشينيف كے درميان وفود كے تبادلے، تاجروں كے لئے ويزوں كے اجرا كي سہولت اور منصوبہ بندي ہونے والے مذاكرات اور نشستوں كا انعقاد دوطرفہ تعلقات كي ترقي كے لئے نہايت اہم ہے.

تفصيلات كے مطابق، ايراني سفير نے اس دو روزہ دورے كے دوران مالڈووا كے نائب وزير خارجہ برائے ايشيا اور پيسيفيك امور 'ليليان داري' كے ساتھ ملاقات ميں دوطرفہ تعلقات كي مضبوطي پر تبادلہ خيال كيا.

ايراني سفير نے مالڈووا كے چيمبر آف كامرس كے سربراہ 'سرجيو ہاربا' كے ساتھ ملاقات ميں تجارتي، اقتصادي، زراعت، كھانے كي صنعت اور كاروبار كے شعبوں ميں باہمي تعاون كو بڑھانے كا جائزہ ليا.

اس اجلاس ميں فريقين نے دونوں ممالك كے درميان صلاحيتوں كي نمائش كے انعقاد پر اتفاق كيا.

9393*274**