ایرانی قومی تیل کمپنی اور جاپان کے درمیان تیل معاہدہ طے پا گیا

تہران - ارنا - ایران کی قومی تیل کمپنی (پیٹرو پارس) نے جاپان کی تویو کمپنی کے ساتھ خلیج فارس میں واقع سلمان گیس فیلڈ کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور سہولیات کی بحالی کے حوالے سے ایک تیل مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے.

ايران كي قومي تيل كمپني كے مطابق، پير كے روز تہران ميں قومي تيل كمپني كے ڈائريكٹر جنرل 'حميد اكبري'، قومي تيل كمپني كے نائب ڈائريكٹر جنرل برائے ترقياتي اور انجينئرنگ امور'غلام رضا منوچهري' اور جاپان كي تويو كمپني كے كمرشل ڈائريكٹر 'هيروشي ساتو' كي موجودگي ميں اس مفاہمت كي يادداشت پر دستخط كئے گئے.

تفصيلات كے مطابق يہ معاہدہ، جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد سلمان گيس فيلڈ كي پيداوارميں اضافہ كرنے اور سہوليات كي بحالي كے ليے پہلي مفاہمت كي يادداشت ہے.

اس معاہدے كے تحت پيٹروپارس كمپني كو مطالعہ مرحلے كي فنانسنگ اور جاپان كي تويو كمپني، اس منصوبے كي فنانسنگ كو فراہم كرنا ناگزير ہيں.

سلمان آئل فيلڈ پرانے مشتركہ تيل ميدانوں ميں سے ايك ہے جس ميدان كے 70 فيصد ايران ميں اور باقي متحدہ عرب امارات ميں موجود ہے.

9410٭274٭٭