عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں معذور ایرانی کھیلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور کھیلاڑیوں نے لندن میں عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاٹ ڈالنے اور ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغے جیت لیا.

تفصيلات كے مطابق، برطانوي دارالحكومت لندن ميں منعقدہ عالمي آٹھويں ايتھليٹكس مقابلوں كے تيسرے دن ميں معذور ايراني كھيلاڑيوں'مہران نكويي مجد اور سيد علي اصغر جوانمردي' نے شاٹ ڈالنے اور ڈسك پھينكنے كے مقابلوں ميں دو چاندي اور ايك كانسي كا تمغہ اپنے نام كرليا.

اس سے پہلے دوسرے معذور ايراني كھيلاڑيوں 'جواد حرداني اور محسن كائيدي' نے شاٹ ڈالنے كے مقابلوں ميں دو چاندي اور 'علي محمد ياري اور محسن مجيدي' نے ڈسك پھينكنے كے مقابلوں ميں بالترتيب ايك چاندي اور ايك كانسي كا تمغہ جيت ليا.

ايراني كھيلاڑيوں 'جليل باقري جدي اور سيامك صالح فرج زادہ' نے ان منعقدہ عالمي مقابلوں ميں پانچويں اور چھٹي پوزيشن حاصل كي.

معذور كھيلاڑيوں كے عالمي ايتھليٹكس مقابلوں كا 15 جولائي سے آغاز ہوگيا ہے جس ميں 90 ممالك كے 150 كھيلاڑي شركت كر رہے ہيں.

9393*274**