بھارت،چابہار اور انزلي زون كي صلاحيتوں سے فائدہ اٹھانے كيلئے پر عزم

انزلي - ارنا - ايران ميں تعينات ہندوستاني سفير نے سي آئي ايس (CIS) اور مغربي ايشيا كے ممالك كے ساتھ باہمي تعلقات كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ بھارت، ايران كے چابہار اور انزلي فري ٹريڈ زون ميں موجود صلاحيتوں كے استعمال كے ذريعے ان ممالك كے ساتھ اچھے تعلقات كو قائم كرنے كے ليے پر عزم ہے.

يہ بات 'سوراب كومار' نے اتوار كے روز انزلي كے فري ٹريڈ زون كے ادارے كے منيجمنٹ ڈائريكٹر 'رضا مسرور' سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے بتايا كہ ايران اور بھارت كے درميان تاريخي مشتركات اور قريبي تعلقات قائم ہيں تو ہميں دونوں ممالك كے ان تاريخي اور روايتي تعلقات كو جديد تعلقات ميں تبديل كرنا چاہيے.

انہوں نے بھارت اور روس كے درميان تعلقات كے فروغ كے 70 ويں سال اور بھارت اور آذربائيجان كے درميان تعلقات كي توسيع كے 25 ويں سال كي آمد كا حوالہ ديتے ہوئے اس اميد كا اظہار كيا كہ اس سال سے ايران اور بھارت كے درميان اقتصادي اور تجارتي تعلقات كي شرح ميں مزيد اضافہ ہوگا.

سوراب كومار نے مؤثر طريقے سے سي آئي ايس اور مغربي ايشيائي ممالك كے ساتھ تعلقات كي توسيع كي ضرورت پر زور ديتے ہوئے بتايا كہ بھارت ان ممالك ميں اپنے ہمسايوں كو جانتا ہے اور ان ممالك كے ساتھ اچھے تعلقات كو قائم كرنے ميں ايران كا كردار بہت اہم ہے.

انہوں نے بھارتي حكومت اور اس ملك كے نجي شعبے كے سرمايہ كاروں كے ليے نوستراك كي راہداري كي بڑي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس راستے كے استعمال، وقت كو بچانے اور سامان كي نقل و حمل كي لاگت كو كم كرنے اور دونوں ممالك كے اقتصادي اور تجاري تعلقات كي ترقي كے لئے بہت موثر ہے.

بھارتي سفير نے كہا كہ ايران، بھارت كو خام تيل كي دوسري سپلائر ہے اور بھارت، ايران كے چابہار فري ٹريڈ زون كے انفراسٹركچر كي توسيع اور چابہار،زہدان كے ريلوے منصوبے كو مكمل كرنے كي كوشش كر رہا ہے.

انہوں نے بتايا كہ دونوں ممالك كے بنيادي ڈھانچے سے ايران اور بھارت كے اقتصادي اور تجارتي وفد كے دوروں اور انزلي فري زون كي صلاحيتوں كے ساتھ بھارتي سرمايہ كاروں كي شناخت، دونوں ممالك كے اقتصادي اور تجارتي تعلقات كو بڑي حد تك متاثر كرے گا.

انہوں نے نوستراك كوريڈور ميں انزلي فري زون كي اہميت پر زور ديتے ہوئے بتايا كہ يہ علاقہ، ايران كو آذربائيجان اور دوسرے ممالك سے منسلك كرنے اور كيسپيئن كے ساحلي رياستوں ميں شپنگ لائنز كے اہم مركز كي حيثيت سے بڑي اہميت كا حامل ہے.

انہوں نے ايران كو بھارت كا تجاري شراكت دار قرار ديتے ہوئے كہا كہ انزلي فري زون كا دورہ كرنے كا مقصد تجارت كے ميدان ميں ايك فعال علاقے كے طور پر اس علاقے كي صورتحال كا جائزہ لينا ہے.

اس موقع پر 'رضا مسرور' نے انزلي فري زون كي صلاحيتوں اور بنيادي ڈھانچے كا فائدہ اٹھانے كے ذريعے شمالي، جنوبي كوريڈور كو مكمل كرنے پر زور ديا.

رضا مسرور نے كہا كہ بھارتي سرمايہ كاروں اور تاجروں، انزلي فري زون كے صلاحيتوں اور بنيادي ڈھانچے پر انحصار كرنے سے شمالي – جنوبي كوريڈور كے فوائد سے فائدہ اٹھا سكتے ہيں.

انہوں نے بتايا كہ ہم ايران اور بھارت كے نجي شعبوں كے درميان مشتركہ كمپنيوں كے قيام كے ساتھ، سي آئي ايس (CIS) كے ممالك كو اس علاقے كي مصنوعات برآمد كر سكتے ہيں.

9410٭274٭٭