امریکہ خطے میں انتہاپسندوں اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث ممالک کا بڑا حمایتی ہے: ایرانی کمانڈر

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سنئیر ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ، خطے میں انتہاپسند عناصر اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث ممالک کا بڑا حمایتی ہے.

بریگیڈیئر جنرل سید 'مسعود جزایری' نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکہ دہشتگردی کی تعریف اور حمایت کے ساتھ جہادی اور مزاحمتی گروپوں کے درمیان اور مغربی ایشیا میں اپنی افادیت اور دہشتگردی رویہ کا پھیلانا چاہتا ہے.

جنرل جزایری نے کہا کہ امریکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشتگردی گروپوں کا اصلی حامی ہے کیونکہ بعض حقیقی ثبوت اور دستاویزات دہشتگرد گروپوں کی تشکیل اور ترقی کے لئے امریکہ اور برطانیہ کی بھرپور کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے.

ایرانی مسلح افواج کے سنئیر ترجمان نے کہا کہ عربی اسرائیلی فوجی سیکورٹی اتحادی روکنے کے لئے علاقے میں بڑے عرب معاشرے کو فلسطینی مظلوم عوام، جہادی اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت اور امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت کے جواب میں ایک نئے رجحان کا آغاز کرنا چاہیئے.

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ماضی پسند عرب اور علاقائی ممالک کی صورتحال نازک اور ناہموار ہے اسی لئے دشمن علاقائی قوم پر دباؤ ڈالنے کے موقع مل گیا ہے اور عراق اور شام میں دہشتگردوں کی حمایت کرنے والے ممالک بالخصوص امریکہ جلد سے بڑے مسائل کا شکار ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت اور ایران فوبیا کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کی فراموشی چاہتا ہے مگر اس کو جانا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین کی فراموشی ممکن نہیں ہے اور علاقائی اور فلسطینی بہادر قوم ناجائز صہیونی کے خلاف جنگ کو جاری رہیں گے اور قریب مستقبل میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں.

9393*274**